Vinkmag ad

پنجاب میں آٹھ غیر محفوظ دواؤں کے استعمال پر پابندی

پنجاب میں آٹھ غیر محفوظ دواؤں کے استعمال پر پابندی- شفا نیوز

چیف ڈرگ کنٹرولر کی ہدایت پر پنجاب میں آٹھ غیر محفوظ دواؤں کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ میڈیکل سٹورز اور فارمیسیز کو فوری طور پر ان ادویات کی فروخت بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ڈرگ انسپکٹرز کو موجودہ سٹاک ضبط کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

پنجاب میں آٹھ غیر محفوظ قرار دی جانے والی دواؤں میں فلیجل بھی شامل ہے۔ یہ بیکٹیریل انفیکشن کے لیے عام استعمال ہونے والی گولی ہے۔ ٹراماڈول کو بھی صحت کے لیے مضر قرار دیا گیا۔ یہ مختلف بیماریوں میں درد کے لیے استعمال ہونے والا انجیکشن ہے۔ میٹرو نیڈازول بیکٹیریل انفیکشن کے لیے استعمال ہونے والا انجیکشن ہے جسے غیر محفوظ قرار دیا گیا ہے۔ چیف ڈرگ کنٹرولر نے صوبے بھر میں ان احکامات پر فوری عملدر آمد کا حکم دیا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

خواتین کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی ہیلتھ کیئر سسٹم متعارف

Read Next

سائنس دانوں نے مدافعتی نظام کا ایک نیا حصہ دریافت کر لیا

Leave a Reply

Most Popular