Vinkmag ad

راولپنڈی کے مزید 20 بنیادی مراکز صحت نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی کے مزید 20 بنیادی مراکز صحت نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ- شفا نیوز

پنجاب حکومت نے راولپنڈی کے مزید 20 بنیادی مراکز صحت نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل راولپنڈی ضلع میں سات مراکز صحت کو "مریم نواز ہیلتھ کلینک” کے تحت آؤٹ سورس کیا گیا تھا۔ حکام کے مطابق ان مراکز میں ڈاکٹر، معاون عملہ، لیبارٹری ٹیسٹنگ اور ضروری ادویات دستیاب ہیں۔ انہیں سرکاری طور پر مریم نواز ہیلتھ کلینک کا درجہ دے دیا گیا ہے۔

آؤٹ سورس ہونے والے راولپنڈی کے مزید 20 بنیادی مراکز صحت میں مفت طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ان کی انتظامیہ پنجاب حکومت سے سروسز کے بلز صول کرے گی۔

پنجاب حکومت نے پہلے مرحلے میں صوبے کے 150 مراکز آؤٹ سورس کیے تھے۔ دوسرے مرحلے میں مزید 982 مراکز نجی شعبے میں دیے جا رہے ہیں۔ بنیادی مراکز صحت  میں سے 22 کی عمارتوں کی تزئین و آرائش ہو چکی ہے۔ حکومت کے مطابق اس اقدام کا مقصد شہریوں کو معیاری اور مفت طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

رمضان میں تلی ہوئی غذائیں صحت کے لیے نقصان دہ، ماہرین

Read Next

ہفتے میں 15 ہزار قدم چلنے سے سنگین بیماریوں کا خطرہ کم

Leave a Reply

Most Popular