Vinkmag ad

برطانوی ڈاکٹروں کی پاکستان میں سات بچوں کی کامیاب سرجریاں

برطانوی ڈاکٹروں کی پاکستان میں سات بچوں کی کامیاب سرجریاں- شفا نیوز

پاکستان آنے والے برطانوی ڈاکٹروں کی ٹیم نے سات بچوں کی کامیاب سرجریاں کی ہیں۔ ان بچوں کے دل میں سوراخ تھا۔ سرجریاں فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (ایف آئی سی) میں ہوئیں۔ ڈاکٹروں کی ٹیم میں ڈاکٹر سندیپ، ڈاکٹر سنجے ویشانی، ڈاکٹر عمر عزیز اور ڈاکٹر عمران سعید شامل ہیں۔

پنجاب کے وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے ملاقات میں برطانوی ڈاکٹروں نے کہا کہ ان کے دورے جاری رہیں گے۔ وزیر صحت نے بتایا کہ ایف آئی سی میں ڈاکٹروں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔ ابھی مزید تعیناتیاں بھی ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی سالانہ سرجریاں 3,000 سے بڑھا کر 6,000 کی جائیں گی۔ ان کے مطابق چلڈرن ہسپتال لاہور میں 150 بچوں کی بون میرو ٹرانسپلانٹ سرجریاں ہو چکی ہیں۔ پنجاب میں جلد کوکلئیر امپلانٹ، گردے کی پیوند کاری اور نئے ایم آر آئی مشینوں کے منصوبے بھی شروع ہوں گے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ہارمونز سے جھریوں اور سفید بالوں کا علاج ممکن ہونے کا انکشاف

Read Next

پیٹ سے جڑے اضافی اعضا علیحدہ کرنے کا کامیاب آپریشن

Leave a Reply

Most Popular