Vinkmag ad

ایک دن میں 72,000 سے زائد افراد کی مفت ذیابیطس سکریننگ

ایک دن میں 72,000 سے زائد افراد کی مفت ذیابیطس سکریننگ- شفا نیوز

پاکستان میں ذیابیطس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اسے کنٹرول کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر سکریننگ کی ضرورت ہے۔ سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی جانب سے اس کا اہتمام کیا گیا۔ ملک میں اپنی نوعیت کی اس سب سے بڑی ملک گیر مہم میں لوگوں کی مفت سکرینگ اور  طبی مشوروں کا اہتمام کیا گیا۔ سٹیٹ لائف کے مطابق مہم کے دوران صرف ایک دن میں 72,000 سے زائد افراد کی سکریننگ کی گئی۔

ایک دن جاری رہنے والی اس مہم میں چاروں صوبوں میں 370 ہسپتالوں اور طبی مراکز کے ساتھ شراکت داری کی گئی۔ اس کے لیے خصوصی کیمپوں میں مجموعی طور پر 72,277 افراد کا معائنہ کیا گیا۔ ان میں سے 48,518 (67.13 فیصد) میں ذیابیطس نہیں پایا گیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

وزن کم کرنے والی غیر نباتاتی غذائیں گردوں کے لیے نقصان دہ، ماہرین ​

Read Next

پاکستانی ڈاکٹر نے سستی اور پورٹیبل ایم آر آئی مشین تیار کر لی

Leave a Reply

Most Popular