Vinkmag ad

وزن کم کرنے والی غیر نباتاتی غذائیں گردوں کے لیے نقصان دہ، ماہرین ​

وزن کم کرنے والی غیر نباتاتی غذائیں گردوں کے لیے نقصان دہ- شفا نیوز

سوشل میڈیا پر وزن کم کرنے کے حوالے سے غیر مصدقہ مشوروں کی بھرمار ہے۔ ان میں گوشت پر مبنی خوراک کی خاص طور پر تشہیر کی جاتی ہے۔ ان غذاؤں میں سٹیک، انڈے اور مکھن خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔ ان کے بارے میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ یہ وزن کم کرنے کے علاوہ معدے اور آنتوں کے مسائل میں بھی بہتری لاتی ہیں۔ انڈیانا یونیورسٹی سکول آف میڈیسن کے ماہرین اس سے اتفاق نہیں کرتے۔ ان کے مطابق وزن کم کرنے والی غیر نباتاتی غذائیں گردے میں پتھری کا سبب بن سکتی ہیں۔ بعض صورتوں میں بڑی پتھری پیشاب میں رکاوٹ اور جان لیوا انفیکشن کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

انہوں نے اس تناظر میں ایک مریض کا حوالہ بھی دیا۔ وہ سوشل میڈیا پر وزن کم کرنے والی غیر نباتاتی غذاؤں کی تشہیر سے متاثر ہوا۔ اس نے ان کے مشوروں پر عمل کیا اور پیچیدگیوں کا شکار ہو گیا۔

دی امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن کے مطابق، 68 سالہ مریض صرف گوشت کھا رہا تھا۔ اس کا 13 کلو وزن کم ہوا۔ تاہم  ایک سال بعد معلوم ہوا کہ اس کے اندرونی اعضا میں کرسٹلز بننے کا عمل شروع ہو چکا تھا۔

Vinkmag ad

Read Previous

مقامی کمپنیوں کو کینسر اور دیگر بیماریوں کی نئی ادویات بنانے کی اجازت

Read Next

ایک دن میں 72,000 سے زائد افراد کی مفت ذیابیطس سکریننگ

Leave a Reply

Most Popular