Vinkmag ad

مسکراہٹ اور ہنسی، دل و دماغ کی جادوئی دوا

لاہور سمارٹ سٹی میں سعودی-جرمن ہسپتال کا سنگ بنیاد- شفا نیوز

خوشی کے اظہار کے دو اہم ذرائع مسکراہٹ اور ہنسی ہیں۔ تاہم ایک حالیہ طبی تحقیق کے مطابق وہ جسمانی اور ذہنی صحت پر بھی مثبت اثر ڈالتے ہیں۔

”پازیٹو سائیکالوجی” میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں 57 شرکاء نے برفیلے پانی میں ہاتھ ڈالے۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ اس دوران مسکراتے رہے، ان پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔ ان کے دل کی دھڑکن مناسب رہی، ذہنی دباؤ کم محسوس ہوا اور وہ زیادہ پُرسکون رہے۔ مسکراہٹ نے تکلیف کم نہیں کی مگر جذباتی دباؤ میں واضح کمی دیکھی گئی۔

برازیل میں 64 سال کی اوسط عمر کے 26 دل کے مریضوں پر ایک تحقیق کی گئی۔ انہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔ ایک گروپ نے ہفتے میں دو بار مزاحیہ پروگرام جبکہ دوسرے نے سنجیدہ پروگرام دیکھے۔ 12ہفتے بعد دلچسپ نتائج سامنے آئے۔ مزاحیہ پروگرام دیکھنے والوں کے دل کی آکسیجن پہنچانے کی صلاحیت میں 10 فیصد بہتری آئی۔ ان کی شریانیں زیادہ کھلی ہوئی تھیں اور سوجن بھی کم ہوئی۔

ماہرین نے ان فوائد کو ہنسی کے دوران خارج ہونے والے اینڈورفنز نامی ہارمون سے جوڑا ہے۔ یہ سوجن کم کر کے دل اور شریانوں کو سکون دیتا ہے۔ اس سے ذہنی دباؤ کے ہارمونز کم خارج ہوتے ہیں۔ محققین کے مطابق مسکراہٹ اور ہنسی دل کے دورے اور فالج کے خطرے کو کم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

لاہور سمارٹ سٹی میں سعودی-جرمن ہسپتال کا سنگ بنیاد

Read Next

کلینیکل ٹرائلز میں چیلنجز پر پاکستان میں دو روزہ کانفرنس

Leave a Reply

Most Popular