Vinkmag ad

نوجوانوں میں آنتوں کے کینسر کا خطرہ، کیا دہی مفید ہے؟

نوجوانوں میں آنتوں کے کینسر کا خطرہ، کیا دہی مفید ہے۔ شفا نیوز

دنیا بھر میں نوجوانوں میں آنتوں کے کینسر کے واقعات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق جنک فوڈ، کم متحرک رہنا اور موٹاپا اس کی بڑی وجوہات ہیں۔ یعنی اس کا تعلق طرز زندگی سے بھی ہے۔ صحت بخش اور متوازن غذا اور جسمانی سرگرمیاں اس طرز زندگی کا اہم حصہ ہیں۔

ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ دہی کھانے کی عادت سے آنتوں کے کینسر سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے۔ تحقیق میں 1.5 لاکھ افراد کی صحت کا 12 سال تک مشاہدہ کیا گیا۔ 3079 افراد میں آنتوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی۔ ماہرین نے ان کے معدے میں بیکٹیریا کی مخصوص اقسام کا بھی جائزہ لیا۔

محققین کے مطابق ہفتے میں دو یا اس سے زیادہ بار دہی کھانے سے اس کینسر کا خطرہ 20 فیصد تک کم ہو سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق تحقیق کے تنائج نوجوانوں میں آنتوں کے کینسر کی شرح کو کم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دہی معدے کے مفید بیکٹیریا کو بہتر بنا کر متعدد بیماریوں سے تحفظ فراہم کر سکتا ہے۔ یہ تحقیق طبی جریدے ”گَٹ مائیکروبز” میں شائع ہوئی۔

Vinkmag ad

Read Previous

پاکستان کی سب سے بڑی ذیابیطس مہم آج سے شروع

Read Next

کسٹمز میں کھیپ رکنے سے ہسپتالوں میں طبی آلات کی شدید قلت

Leave a Reply

Most Popular