Vinkmag ad

قیلولہ کے لیے بہترین وقت کون سا ہے؟

قیلولہ کے لیے بہترین وقت کون سا ہے – شفا نیوز

اچھی صحت کے لیے اچھی نیند لینا بہت ضروری ہے۔ دوسری طرف نیند کی کمی صحت پر منفی اثر ڈالتی ہے۔ اس سے جسمانی توانائی کم اور تھکاوٹ بڑھ جاتی ہے۔ روزمرہ کے کام بھی متاثر ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق، دوپہر کا مختصر قیلولہ ان مسائل سے بچاتا ہے۔

”ٹاکر ریسرچ” کی ایک تحقیق کے مطابق زیادہ تر افراد دن کو اوسطاً 51  منٹ سوتے ہیں۔ تاہم، ماہرین 20 سے 35 منٹ کے قیلولے کو بہترین قرار دیتے ہیں۔ زیادہ نیند سے سستی اور چڑچڑا پن پیدا ہو سکتا ہے۔ ان کے مطابق قیلولے کا بہترین وقت  ڈیڑھ سے دو بجے کے درمیان ہے۔

تحقیق کے مطابق قیلولہ کرنے والوں کی سماجی زندگی بہتر ہوتی ہے۔ قیلولہ کرنے والے تقریباً 50 فیصد افراد اپنی ازدواجی زندگی سے مطمئن ہوتے ہیں۔ 55  فیصد نے بتایا کہ اس سے ان کی تخلیقی صلاحیتیں بڑھتی ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

انڈہ ابالنے کا سائنسی طریقہ: محنت زیادہ، فائدہ بھی زیادہ

Read Next

پاکستان کی سب سے بڑی ذیابیطس مہم آج سے شروع

Leave a Reply

Most Popular