Vinkmag ad

میو ہسپتال لاہور میں "انڈر-5 کلینک” کا افتتاح

میو ہسپتال لاہور میں "انڈر-5 کلینک" کا افتتاح- شفا نیوز

لاہور کے میو ہسپتال میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کے لیے کلینک کا افتتاح کر دیا گیا۔ اس کا قیام اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسیف کے تعاون سے عمل میں لایا گیا ہے۔ یہ کلینک بچوں کے طبی معائنے، ادویات اور بنیادی صحت کی سہولیات فراہم کرے گا۔ اس کا مقصد بچوں کو بروقت اور معیاری علاج کو یقینی بنانا ہے۔

افتتاحی تقریب میں یونیسیف پاکستان کے شعبہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر گنٹر بوسرے نےشرکت کی۔ دیگر نمایاں شرکاء میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عمران، پروفیسر ڈاکٹر ہارون حمید، ڈاکٹر صفینہ، ڈاکٹر قرۃ العین احمد شامل ہیں۔

ڈاکٹر گنٹر بوسرے نے کہا کہ میو ہسپتال کم وسائل کے باوجود بہترین خدمات دے رہا ہے۔ انہوں نے یونیسیف کی جانب سے بچوں کی صحت کے منصوبوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

ڈریپ کی طرف سے فارمولا دودھ کو ”خوراک” قرار دینے کی مخالفت

Read Next

انڈہ ابالنے کا سائنسی طریقہ: محنت زیادہ، فائدہ بھی زیادہ

Leave a Reply

Most Popular