Vinkmag ad

انڈے کھانے سے دل کی بیماری کا خطرہ کم

انڈے کھانے سے دل کی بیماری کا خطرہ کم۔ شفا ننیوز

عام تاثر ہے کہ زیادہ انڈے کھانے سے کولیسٹرول بڑھتا ہے، جو صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ تاہم، ماہرین بارہا اس نظریے کو غلط ثابت کر چکے ہیں۔ ایک نئی تحقیق کے مطابق بزرگ افراد میں انڈے کھانے سے دل کی صحت بہتر ہوتی ہے۔ ان میں قبل از وقت موت کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے۔ یہ بات اے ایس پی آر ای ای (Aspirin in Reducing Events in the Elderly) کی ایک تحقیق میں سامنے آئی۔

تحقیق میں 8,000 سے زائد افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔ ان کی غذا، صحت اور چھ سال کے دوران اموات کے اسباب کا جائزہ لیا گیا۔ غذائی معلومات کے لیے انہیں ایک سوالنامہ دیا گیا۔ اس میں ان سے پوچھا گیا کہ وہ سال بھر میں کتنی بار انڈے کھاتے ہیں۔

نتائج کے مطابق، جو افراد ہفتے میں 1 سے 6 بار انڈے کھاتے تھے، ان میں موت کا خطرہ سب سے کم تھا۔ ان میں دل کی بیماری سے موت کا خطرہ 29 فیصد اور مجموعی طور پر 17 فیصد کم پایا گیا۔ تحقیق میں یہ بھی پایا گیا کہ روزانہ انڈے کھانے سے بھی موت کا خطرہ نہیں بڑھتا۔

Vinkmag ad

Read Previous

منرل واٹر  کے 28 برانڈز غیر محفوظ قرار

Read Next

جنوری میں مہنگائی کم، مگر طبی اخراجات اب بھی زیادہ

Leave a Reply

Most Popular