Vinkmag ad

عمرہ زائرین کے لیے میننجائٹس ویکسین کی شرط ختم

عمرہ زائرین کے لیے میننجائٹس ویکسین کی شرط ختم- شفا نیوز

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے میننجائٹس ویکسین کی شرط ختم کر دی ہے۔ اب عمرے کے لیے صرف پولیو ویکسین لگوانا ضروری ہو گی۔ یہ فیصلہ ویکسین کی قلت اور پاکستان میں جعلی ویکسین سرٹیفکیٹس کے خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس ضمن میں ایک سرکلر جاری کیا ہے۔ اس کے مطابق اس حوالے سے 7 جنوری 2025 سے نافذ العمل شرط معطل کر دی گئی ہے۔

ملک میں ویکسین کا کوئی مرکزی نظام نہ ہونے سے عمرہ زائرین کو مشکلات کا سامنا تھا۔ اسلام آباد کی ایک نجی لیبارٹری پر جعلی سرٹیفکیٹس جاری کرنے کا الزام بھی لگا۔ نئے فیصلے سے زائرین کو سہولت ہو گی اور جعلی سرٹیفکیٹس کا سلسلہ بھی رکے گا۔ زائرین اور ٹریول ایجنٹس نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

غیر معیاری تشخیصی اجزاء کی فروخت روکنے کی ہدایت

Read Next

کاٹن بڈ سے کان صاف کرنا ایئر ڈرم کے لیے نقصان دہ

Leave a Reply

Most Popular