Vinkmag ad

غیر معیاری تشخیصی اجزاء کی فروخت روکنے کی ہدایت

غیر معیاری تشخیصی اجزاء کی فروخت روکنے کی ہدایت- شفا نیوز

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ملک میں غیر معیاری تشخیصی اجزاء کی فروخت روکنے کی ہدایت کی ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ تشخیصی ریجنٹس کی کڑی نگرانی کریں۔ اس ضمن میں مارکیٹوں، درآمد کنندگان اور ہول سیل ڈسٹری بیوٹرز کی مکمل جانچ کریں۔ اس کا مقصد ریگولیٹری ضروریات کی پابندی کو یقینی بنانا اور خلاف ورزیوں پر ضروری کارروائی کرنا ہے۔

ڈریپ کی طرف سے یہ ہدایات پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن (پی پی اے) کی طرف سے ایک خط کے بعد دی گئی ہیں۔ خط میں کہا گیا کہ تشخیصی مواد اور اجزاء نگہداشت صحت کے نظام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان سے معالجین کو درست تشخیص میں مدد ملتی ہیں۔ دوسری طرف غیر معیاری تشخیصی اجزاء غلط تشخیص کا باعث بنتے ہیں۔ اس سے مریض کی زندگی کو خطرہ ہو سکتا ہے۔

خط میں ڈریپ سے درخواست کی گئی کہ وہ لیبارٹریوں میں ریجنٹس کے معیار کو یقینی بنائے۔ اس ضمن میں غیر قانونی پریکٹسز کے خلاف کارروائی کرے۔ اس کے علاوہ مریضوں کے تحفظ کے لیے متعلقہ قوانین کو مزید سختی سے نافذ کیا جائے۔

Vinkmag ad

Read Previous

امریکی امدا د کی معطلی، 60 مراکز صحت بند ہونے کا خدشہ

Read Next

عمرہ زائرین کے لیے میننجائٹس ویکسین کی شرط ختم

Leave a Reply

Most Popular