Vinkmag ad

امریکی امدا د کی معطلی، 60 مراکز صحت بند ہونے کا خدشہ

امریکی امدا د کی معطلی، 60 مراکز صحت بند ہونے کا خدشہ- شفا نیوز

اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ برائے ایشیاء (یو این ایف پی اے) نے امریکی گرانٹس سے چلنے والی سروسز معطل کر دی ہیں۔ امریکی امدا د کی معطلی سے پاکستان کے 60 سے زائد مراکز صحت بند ہو جائیں گے۔ اس سے 1.7 ملین افراد متاثر ہوں گے۔ ان میں 1.2 ملین افغان پناہ گزین بھی شامل ہیں۔ یہ تمام افراد زندگی کے لیے اہم سروسز سے محروم ہو جائیں گے۔

یو این ایف پی اے کے ایشیا اور پیسفک ریجن کے ڈائریکٹر پیو اسمتھ نے اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کے مطابق امریکی امدا د کی معطلی سے لاکھوں خواتین خطرے کی زد میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف اعداد و شمار نہیں، بلکہ حقیقی زندگیاں ہیں۔ یہ دنیا کے سب سے زیادہ کمزور لوگ ہیں۔ ان کے بقول ان سروسز کو جاری رکھنے کے لیے 308 ملین ڈالر درکار ہیں۔

واشنگٹن نے اعلان کیا ہے کہ یو ایس ایڈ کے تمام براہ راست ملازمین کو چھٹی پر بھیجا جائے گا۔ صرف ان لوگوں کو استثنیٰ ہو گا جو ناگزیر کاموں پر ہوں گے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے یو ایس ایڈ سے فنڈنگ کا جائزہ لینے کو کہا تھا، تاہم ادارہ اس کا تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہا۔

Vinkmag ad

Read Previous

بریسٹ کینسر کی تشخیص کے لیے دنیا کا سب سے بڑا اے آئی ٹرائل

Read Next

غیر معیاری تشخیصی اجزاء کی فروخت روکنے کی ہدایت

Leave a Reply

Most Popular