Vinkmag ad

ایبٹ آباد چلڈرن ہسپتال میں 40 بستروں پر مشتمل نوزائیدہ نگہداشت یونٹ کا قیام

ایبٹ آباد چلڈرن ہسپتال میں 40 بستروں پر مشتمل نوزائیدہ نگہداشت یونٹ کا قیام۔ شفا نیوز

نوزائیدہ بچوں کی نگہداشت بہتر بنانے کے لیے ایبٹ آباد چلڈرن ہسپتال میں 40 بستروں پر مشتمل یونٹ نے کام شروع کر دیا ہے۔ نوزائیدہ نگہداشت یونٹ یونیسیف کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد شدید بیمار نوزائیدہ بچوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اس کی افتتاحی تقریب میں مشیر برائے صحت احتشام خان، یونیسیف کے چیف آف فیلڈ آفس اور یونیسیف کے ہیلتھ ٹیم لیڈ ڈاکٹر انعام اللہ خان نے شرکت کی۔

ڈاکٹر انعام اللہ خان نے بتایا کہ ایبٹ آباد چلڈرن ہسپتال کا یہ یونٹ بین الاقوامی معیار کا حامل ہے۔ یہ قریبی اضلاع کے نوزائیدہ بچوں کو بھی علاج کی معیاری سہولت فراہم کرے گا۔

اس موقع پر مشیرِصحت نے اعلان کیا کہ اس نوعیت کے یونٹس ہر ضلعی ہسپتال میں قائم کیے جائیں گے۔ ان کے لیے فنڈز آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں مختص کیے جائیں گے۔ ماہرین صحت کے مطابق نیا یونٹ نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں کمی لانے کا سبب بنے گا۔

Vinkmag ad

Read Previous

پشاور میں پانچ ماہ کی بچی میں منکی پاکس کی تصدیق

Read Next

پاکستان میں فارماسسٹس کی کمی، صحت عامہ کے لیے بڑا چیلنج

Leave a Reply

Most Popular