بھارتی ریاست بہار میں ڈاکٹروں نے ایک نو سالہ بچی کے پیٹ میں سے ایک کلو بالوں کا گچھا نکال لیا۔ بچی ضلع مظفر پور کے علاقے صاحب گنج کی رہائشی ہے۔ سرجری شری کرشنا میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں ہوئی۔ ڈاکٹر آشوتوش کمار کی سربراہی میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے کامیاب آپریشن کے ذریعے بالوں کا گچھا نکالا۔
تفصیلات کے مطابق نو سالہ بچی کو پیٹ میں شدید درد اور کمزوری کی شکایت تھی۔ اسے اسی بنیاد پر ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ وہاں معلوم ہوا کہ اس کے پیٹ میں بالوں کا ایک گچھا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اسے دو سال کی عمر سے اپنے بال نوچ کر کھانے کی عادت تھی۔ اس کے نتیجے میں اس کے پیٹ میں بال جمع ہو گئے۔ آپریشن کے بعد بچی کی حالت مستحکم ہے اور اسے مزید علاج اور کاؤنسلنگ کی ضرورت ہوگی۔
ڈاکٹروں کے مطابق ٹرائیکو ٹیلومینیا ایک ذہنی بیماری ہے۔ اس میں متاثرہ شخص اپنی بھنوؤں، سر اور جلد کے بال اکھاڑ کر پھینک دیتا ہے۔ اگر وہ ان بالوں کو کھاتا بھی ہو تو اسے پائیکا کہتے ہیں۔ یہ ایک نفسیاتی مسئلہ ہے اور اس کے شکار لوگ نہ کھانے والی چیزیں کھاتے ہیں۔