Vinkmag ad

وادی نیلم میں پراسرار بیماری، نوجوان زیادہ متاثر 

وادی نیلم میں پراسرار بیماری- شفا نیوز

آزاد کشمیر کی خوبصورت وادی نیلم میں پراسرار بیماری لوگوں میں تشویش کا باعث بن رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق بیماری اس کے علاقوں کنڈل شاہی، فراشیاں اور ریت محلے میں موجود ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق مرض گزشتہ کچھ سالوں سے نوجوان بچوں اور بچیوں کو متاثر کر رہا ہے۔ یہ بالعموم 14 سے 15 سال کی عمر میں شروع ہوتا ہے۔ اس کی علامات میں جھٹکے آنا اور بے ہوش ہو جانا شامل ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد چلنے پھرنے سے قاصر ہو جاتے ہیں۔ کچھ سالوں میں بیماری کے باعث ان کی موت واقع ہو جاتی ہے۔ مقامی افراد کے مطابق اب تک دو درجن سے زائد بچے اس کی وجہ سے وفات پا چکے ہیں۔ تقریباً 10 سے زائد افراد اب بھی اس کا شکار ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھی ایک پراسرار بیماری سے 16 افراد کی اموات ہوئی ہیں۔ اس کی علامات بھی اس بیماری سے ملتی جلتی ہیں۔ یہ واقعہ وادی نیلم سے متصل علاقے میں پیش آیا ہے۔ اس لیے محکمہ صحت کے حکام کو چاہیے کہ وادی نیلم میں پراسرار بیماری کا فوری نوٹس لیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

ڈاکٹروں کو پیشہ ورانہ ترقی کے لیے بغیر سود کے قرضوں کی فراہمی

Read Next

خواتین میں کیلشیم کی کمی پر اسلام آباد میں تھیٹر ڈرامہ

Leave a Reply

Most Popular