پنجاب میں وزیر اعلیٰ کا چلڈرنز ہارٹ سرجری پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔ اب تک اس کے تحت 1800 سے زائد بچوں کے کامیاب آپریشن ہو چکے ہیں۔ یہ بات پنجاب کے وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے بتائی۔ وہ لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں چلڈرنز ہارٹ سرجری پروگرام کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔
خواجہ سلمان رفیق کے مطابق پروگرام کے حوالے سے تمام متعلقہ سرکاری اور نجی بچوں کے ہسپتالوں سے فیڈ بیک حاصل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اس پورے سسٹم میں شفافیت کو یقینی بنا رہی ہے۔ انہوں نے پروگرام کی کامیابی کے لیے متعلقہ محکموں کے درمیان ہم آہنگی پر زور دیا۔
اجلاس میں یونیورسٹی آف چلڈرن ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر مسعود صادق، ڈاکٹر فرقان عالمگیر، پرو وی سی پروفیسر جنید رشید، ایم ڈی چلڈرن ہسپتال لاہور پروفیسر ٹیپو سلطان اور دیگر نے شرکت کی۔