Vinkmag ad

پراسرار بیماری جو تین دن میں گنجا کر دیتی ہے

پراسرار بیماری جو تین دن میں گنجا کر دیتی ہے۔ شفا نیوز

انڈین ریاست مہاراشٹر میں ایک پراسرار بیماری نے خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ بیماری ضلع بلڈھانہ کے دیہات میں پھیلی ہوئی ہے۔ اس کے سبب گاؤں کے کچھ افراد اچانک گنجے ہو رہے ہیں۔ مریضوں کے مطابق اس بیماری میں پہلے سر میں خارش ہوتی ہے۔ پھر بال جھڑنے لگتے ہیں، اور تین سے چار دن میں فرد  مکمل گنجا ہو جاتا ہے۔  اب تک 50 سے 55 افراد اس بیماری کے شکار ہو چکے ہیں۔ متاثرہ مریضوں کا کہنا ہے کہ گنجا ہونے کے بعد خارش ختم ہو جاتی ہے۔ بال بھی دوبارہ اُگنے لگتے ہیں۔

مقامی ڈاکٹروں کے بقول زیادہ تر مریض فنگل انفیکشن کے شکار ہیں۔ ان میں ٹینیا کورپوریس، ٹینیا کیپیٹس، اور پیٹیریاسس کیپیٹس نمایاں ہیں بیماری عام طور پر موسم سرما میں پھیلتی ہے۔ مقامی محکمہ صحت نے اس بیماری کی وجوہات جاننے کے لیے سروے شروع کر دیا ہے۔ بلڈھانہ کے ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر کے مطابق اس پراسرار بیماری کی وجوہات جاننے کے لیے کام ہو رہا ہے۔ رپورٹس آنے کے بعد ہی حتمی نتیجہ اخذ کیا جا سکے گا۔

Vinkmag ad

Read Previous

ویکسین سے ہچکچاہٹ: بچوں میں خسرہ اور خناق کے کیسز بڑھنے لگے

Read Next

تولیے پر جراثیم کی اقسام اور دھونے کا صحیح وقت

Leave a Reply

Most Popular