Vinkmag ad

ویکسین سے ہچکچاہٹ: بچوں میں خسرہ اور خناق کے کیسز بڑھنے لگے

ویکسین سے ہچکچاہٹ: بچوں میں خسرہ اور خناق کے کیسز بڑھنے لگے- شفا نیوز

کراچی میں خسرہ اور خناق کے کیسز بڑھنے لگے ہیں۔ سندھ انفیکشس ڈیزیز ہسپتال میں خسرہ کے 10 اور خناق کے 4 بچے زیر علاج ہیں۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اور نجی ہسپتالوں میں بھی مریض رپورٹ ہو رہے ہیں۔ اس کا بڑا سبب والدین کی ویکسین سے ہچکچاہٹ بتایا جاتا ہے۔ یہ بچوں کی وہ بیماریاں ہیں جن سے ویکسین کی مدد سے بچا جا سکتا ہے۔

پروفیسر جمال رضا سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیونیٹالوجی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں۔ ان کے بقول ہر سال ہزاروں بچے نمونیا، خسرہ اور خناق جیسی بیماریوں سے جان گنوا دیتے ہیں۔ یہ اموات ویکسین سے روکی جا سکتی ہیں۔ والدین ویکسین کو نظرانداز کر کے بچوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

سندھ انفیکشنز ڈیزیز ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عبدالوحید راجپوت والدین کے رویوں سے بہت مایوس ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کئی والدین غلط بیانی کرتے ہیں کہ ان کے بچوں کو ویکسین لگ گئی ہے۔ ویکسی نیشن کارڈ طلب کرنے پر وہ تسلیم کرتے ہیں کہ ویکسین نہیں لگی۔

پاکستان کے ای پی آئی پروگرام کے تحت 12 مہلک بیماریوں کی ویکسینز ملک بھر میں مفت دستیاب ہیں۔ حکومت نے ویکسین کی دستیابی، کولڈ چین نظام اور عملے کی تربیت پر اربوں روپے خرچ کیے ہیں۔ اس کے باوجود ویکسین سے ہچکچاہٹ اور غلط معلومات کے باعث ہزاروں بچے غیر محفوظ ہیں۔ یہ صورت حال افسوس ناک ہے۔

 

Vinkmag ad

Read Previous

پولیو زدہ خواتین: بیماری، جدوجہد اور ذمہ داریوں کا کٹھن سفر

Read Next

پراسرار بیماری جو تین دن میں گنجا کر دیتی ہے

Leave a Reply

Most Popular