Vinkmag ad

پاکستان میں ایچ ایم پی وی پھیلنے کا خدشہ، ایڈوائزری جاری

پاکستان میں ایچ ایم پی وی پھیلنے کا خدشہ، ایڈوائزری جاری- شفا نیوز

وفاقی حکومت نے پاکستان میں ایچ ایم پی وی پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ایڈوائزی جاری کر دی ہے۔ ان میں بین الاقوامی سفر سے متعلق  احتیاطوں پر خاص طور پر زور دیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن میں اس مرض کی نوعیت کی بھی وضاحت کی گئی ہے۔ اس کے مطابق ایچ ایم پی وی بنیادی طور پر سانس کی بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔ یہ کورونا جتنا خطرناک نہیں، تاہم کمزور قوت مدافعت کے حامل افراد کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

ایچ ایم پی وی سے متعلق احتیاطی تدابیر زیادہ تر وہی ہیں جو کورونا کے لیے اختیار کی گئیں۔ ان میں ماسک پہننا، سماجی فاصلہ برقرار رکھنا اور صابن سے اچھی طرح ہاتھ دھونا نمایاں ہیں۔ عوامی آگاہی مہمات، بار بار چھونے والی سطحوں کی صفائی اور ٹیلی ہیلتھ سروسز کے فروغ کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ وفاقی وزارتوں اور صوبائی سیکریٹریز سے کہا گیا ہے کہ ان پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

پاکستان میں ایچ ایم پی وی کے دو کیسز حال ہی میں وہ کینٹ سے رپورٹ ہوئے تھے۔ دونوں مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

انیمیا سے عالمی نقصان 3 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا

Read Next

مراعات کے عوض ڈاکٹری نسخے جاری، تعلیمی اور اخلاقی مداخلتیں ناکام

Leave a Reply

Most Popular