Vinkmag ad

روزانہ 11 منٹ ورزش: صحت کے بڑے خطرات میں کمی

روزانہ 11 منٹ ورزش: صحت کے بڑے خطرات میں کمی - شفا نیوز

جسمانی طور پر متحرک رہنا صحت مند طرز زندگی کا ایک اہم جزو ہے۔ تاہم بعض لوگ اس کے لیے وقت نہیں نکال پاتے۔ ایک نئی تحقیق کے مطابق روزانہ تھوڑی سی واک بھی صحت پر اچھے اثرات مرتب کرتی ہے۔ اس کے مطابق روزانہ 11 منٹ ورزش سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ یہ کینسر، امراض قلب یا قبل از وقت موت کے خطرے کو کم کر سکتی ہے۔

ڈاکٹر اینڈریو فری مین کا کہنا ہے کہ روزانہ پانچ منٹ کی واک کے بھی بہت فوائد ہیں۔ انہوں نے روزانہ 30 منٹ کی ورزش کا مشورہ دیا جس میں تیز چلنا اور ویٹ لفٹنگ بھی شامل ہوں۔ آپ نیشنل جیوئش ہیلتھ میں امراض قلب کی روک تھام کے شعبے کے ڈائریکٹر ہیں۔

ماہرین کے مطابق دن کا آغاز مثبت انداز میں کرنا ضروری ہے۔ اس وقت کی واک جسمانی اور ذہنی صحت پر زیادہ اچھا اثر ڈالتی ہے۔  اس سے ذہنی تناؤ کو بھی کم کیا جا سکتا ہے۔ تاہم کوشش کرنی چاہیے کہ روزانہ 11 منٹ ورزش ضرور کی جائے۔ یہ نتائج برطانوی جرنل آف سپورٹس میڈیسن میں شائع ہونے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں میں پاکستان پہلے نمبر پر

Read Next

پاکستان میں دواؤں کا غلط استعمال، بے قابو فروخت خطرناک

Leave a Reply

Most Popular