Vinkmag ad

خیبر پختونخوا میں آن لائن میڈیسن آرڈرنگ پورٹل کا اجراء

خیبرپختونخوا میں آن لائن میڈیسن آرڈرنگ پورٹل کا اجراء- شفا نیوز

صوبہ خیبر پختونخوا میں ہسپتالوں کے لیے پاکستان کا پہلا آن لائن میڈیسن آرڈرنگ پورٹل تیار کیا گیا ہے۔ اس کے ذریعے ڈی ایچ اوز اور ایم ایس ادویات کے آرڈرز دے سکیں گے۔ پورٹل میں ادویات کی منظور شدہ لسٹ پہلے سے موجود ہوگی۔ سسٹم میں ادویات کی ضروریات اضلاع کے جغرافیائی پروفائل کے مطابق فیڈ ہوں گی۔ آرڈر خود کار طور پر تیار ہوگا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صحت اور تعلیم ان کی ترجیحات ہیں۔ صحت کارڈ کے نظام میں بنیادی اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں تمام سرکاری ہسپتال صحت کارڈ پینل پر لانے کےلیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق صحت کارڈ کے تحت لیور اور کڈنی ٹرانسپلانٹ بھی کرائے جائیں گے۔

Vinkmag ad

Read Previous

پشاور یونیورسٹی کو ہیلتھ کورسز روکنے کی ہدایت

Read Next

کورونا اور نئے وائرس ایچ ایم پی وی میں فرق کیا ہے؟

Leave a Reply

Most Popular