Vinkmag ad

پولیو سے متاثرہ بچے کے والد پولیو مہم کے سفیر

پولیو سے متاثرہ بچے کے والد پولیو مہم کے سفیر- شفا نیوز

Polio, ambassador, anti-polio campaign, Haji Abdullah Khan

بلوچستان کے گاؤں کلی ترات کے رہائشی حاجی عبد اللہ خان پولیو کے خلاف مہم کی علامت بن گئے ہیں۔ وہ پولیو سے متاثرہ پانچ سالہ بچے حمزہ کے والد ہیں۔ بچہ 2019 میں پولیو کا شکار ہوا۔ اس کے بعد عبد اللہ خان نے انسداد پولیو مہم میں بھرپور حصہ لینا شروع کیا۔ حمزہ کی بائیں ٹانگ اور بازو متاثر ہیں۔ وہ کبھی کبھار چلنے سے قاصر ہو جاتا ہے۔

پولیو سے متاثرہ بچے کے والد عبد اللہ خان والدین کو قائل کر رہے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو ویکسین پلائیں۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق والدین کی جانب سے ویکسی نیشن سے انکار بڑی رکاوٹ ہے۔ بلوچستان ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے ایک اہلکار ڈاکٹر نجیب اللہ خان نے اس کا ایک سبب بھی بتایا۔ ان کے مطابق 2024 میں بلوچستان میں زیادہ تر کیسز ایسے بچوں کے تھے جن کے والدین نے انہیں ویکسی نیشن مہم کے دوران چھپایا تھا۔ بلوچستان میں رواں سال پولیو کے 27 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر نجیب اللہ خان نے پولیو سے متاثرہ بچے کے والد کو انسداد پولیو ویکسی نیشن کا سفیر قرار دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ حاجی عبد اللہ خان دیگر بچوں کو معذوری سے بچانے میں مدد کر رہے ہیں۔ متاثرہ بچوں کے دیگر والدین کو بھی چاہیے کہ اس مہم میں ہماری مدد کریں۔

Vinkmag ad

Read Previous

پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسیز میں 20 فیصد اضافہ رپورٹ

Read Next

کورونا کے پانچ سال بعد چین میں ایک اور مہلک وائرس پھیلنے لگا

Leave a Reply

Most Popular