یونیورسٹی آف مشی گن کی ایک تحقیق میں مختلف غذاؤں کے حیران کن اثرات سامنے آئے ہیں۔ اس کے مطابق کچھ پروسیسڈ فوڈز زندگی کو کم کر سکتی ہیں۔ اس کا سبب ان میں مصنوعی رنگ، ذائقے اور پریزرویٹیوز کا شامل ہونا ہے۔ اگر انہیں ضرورت سے زیادہ کھایا جائے تو یہ نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ مثلاً ایک ہاٹ ڈاگ آپ کی زندگی سے 36 منٹ چھین سکتا ہے۔ اگر اس کے کولڈ ڈرنک بھی پیا جائے تو یہ مزید 12 منٹ کم کر دے گا۔
محققین کے مطابق ناشتے میں انڈوں کے ساتھ سینڈوچز کھانے سے زندگی کے 13 منٹ کم ہو جاتے ہیں۔ پنیر اور برگر کا استعمال 9 منٹ کی زندگی چھین لیتا ہے۔ تحقیق میں مثبت چیزیں بھی سامنے آئی ہیں۔ مثلاً مچھلی کھانے سے زندگی 28 منٹ تک بڑھ سکتی ہے۔
سٹڈی کے سربراہ ڈاکٹر اولیور جولیٹ کا کہنا ہے کہ اچھی صحت کے لیے صحت بخش غذا ضروری ہے۔ تحقیق یہ ظاہر کرتی ہے کہ کچھ فاسٹ فوڈز جیسے پیزا، برگر، میکرونی، پنیر، ہاٹ ڈاگ اور کولڈ ڈرنک زیادہ نقصان دہ ہیں۔ اس کے برعکس قدرتی غذائیں زندگی بڑھانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق الٹرا پروسیسڈ فوڈز کو زندگی سے خارج کر دینا ہی بہتر ہے۔