Vinkmag ad

پاکستان فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ

پاکستان فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے قیام کے لیے اقدامات جاری - شفا نیوز

وزارت صحت نے پاکستان فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ مرکزی ریگولیٹری ادارہ ہو گا جو انٹرنیشنل اداروں کی طرز پر کام کرے گا۔ مجوزہ اتھارٹی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کی جگہ لے گی۔ یہ خوراک، کیڑے مار ادویات اور کاسمیٹکس کے معیار کی نگرانی کرے گی۔ اس تناظر میں اہم جائزہ اجلاس کی صدارت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار برتھ نے کی۔ اجلاس میں ڈریپ کے سی ای او عاصم رؤف اور دیگر سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

فی الحال خوراک سے متعلق معاملات صوبائی حکومتوں کے دائرہ کار میں ہیں۔ کیڑے مار ادویات وزارت خوراک کے دائرہ اختیار میں ہیں۔ اس تقسیم نے ریگولیٹری خلاء پیدا کیے ہیں جس کی وجہ سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ نئی اتھارٹی خوراک، کیڑے مار ادویات اور کاسمیٹکس کی نگرانی کو یکجا کرے گی۔ اس سے ان کی عالمی معیار کے مطابق حفاظت اور معیار کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ یہ اقدام صحت عامہ کی حفاظت اور خطرناک کیمیکلز کے نقصانات کم کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔

ڈاکٹر مختار برتھ نے بتایا کہ ڈریپ، وزارت خوراک، صوبائی حکومتوں اور دیگر سٹیک ہولڈرز کی مدد سے سفارشات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ فریم ورک اور اغراض و مقاصد پر مشتمل خاکہ آئندہ چند ہفتوں میں وزیراعظم کو منظوری کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔

پاکستان فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے قیام کو صحت عامہ اور برآمدات میں اضافے کے تناظر میں اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

انگلینڈ میں سی سیکشن سے پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد میں اضافہ

Read Next

سوشل میڈیا پر پولیو ویکسین سے متعلق من گھڑت افواہیں

Leave a Reply

Most Popular