Vinkmag ad

پنجاب کے ہسپتالوں میں موبائل ایپ کے ذریعے حاضری لگانے کا فیصلہ

پنجاب کے ہسپتالوں میں موبائل ایپ کے ذریعے حاضری لگانے کا فیصلہ- شفا نیوز

محکمہ صحت پنجاب نے موبائل ایپ کے ذریعے پروفیسرز کی حاضری لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب کے ہسپتالوں سروسز ہسپتال اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں اس کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلے روز سروسز ہسپتال کے 81 پروفیسر غیر حاضر تھے۔ پی آئی سی کے غیر حاضر پروفیسرز کی شرح 33 فیصد تھی۔ دوسرے روز سروسز ہسپتال میں 41 فیصد اور پی آئی سی میں 24 فیصد پروفیسرز حاضر نہ تھے۔

سیکریٹری صحت کے مطابق ایپ میں حاضری نہ لگانے یا تاخیر سے آنے والوں کی فہرست مرتب کی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق اس نظام کو پورے پنجاب کے ہسپتالوں تک پھیلانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

وزن کم کرنے والی ادویات سے نئی بیماریوں کی تشخیص میں اضافہ

Read Next

پاراچنار میں ہنگامی طبی امداد کی فراہمی، مریضوں کی منتقلی

Leave a Reply

Most Popular