Vinkmag ad

خیبرپختونخوا میں بڑی آنت کے سرطان میں اضافہ

خیبرپختونخوا میں بڑی آنت کے سرطان میں اضافہ- شفانیوز

ماہرین صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں بڑی آنت کے سرطان کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ صوبے میں ہر سال ہزاروں افراد اس میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ اس بات کا انکشاف اس موضوع پر منعقدہ ایک آگاہی سیمنار ہوا۔

سیمینار سے خطاب میں ماہرین کا کہنا تھا کہ ہر سال 5 فیصد افراد خیبرپختونخوا میں بڑی آنت کے سرطان میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ اس کا بڑا سبب شعور کی کمی ہے۔ ماہرین نے نوجوانوں میں اس کی بڑھتی ہوئی شرح کو تشیوش ناک قرار دیا۔ ان کے مطابق جن خاندانوں میں اس مرض کی ہسٹری ہو انہیں ہر سال اپنے ٹیسٹ کروانے چاہئیں۔

اس مرض کی علامات میں پاخانے میں خون آنا، پیٹ کا پھولنا اور پیٹ کے نچلے حصے میں درد یا سوجن ہونا شامل ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

پراسرار مہلک بیماری جو کبھی سونے نہیں دیتی

Read Next

بیلجیئم میں ای سگریٹ پر پابندی لگانے کا فیصلہ

Leave a Reply

Most Popular