فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ( ایف ڈے اے) نے مینوپاز کی میڈیسن ویوزہ (Veozah) کے بارے میں سخت انتباہ جاری کیا ہے۔ یہ دوا سن یاس کی وجہ سے ہاٹ فلیشز کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ ادارے کے مطابق اس کی وجہ سے جگر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اس لیے یہ دوا استعمال کرنے والی خواتین بلڈ ٹیسٹ کرواتی رہیں تاکہ جگر پر اس کے اثرات کا جائزہ لیا جاتا رہے۔ اگر تھکاوٹ، غیر معمولی خارش، متلی، قے، ہلکے رنگ کے پاخانے، سیاہ پیشاب، پیلی جلد یا آنکھوں کی شکایت ہو تو بلا تاخیر ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔
یہ میڈیسن ہارمونز کے بغیر ہاٹ فلیشز کم کرتی ہے۔ دوا کی منظوری کے بعد سے اس کا استعمال مسلسل بڑھ رہا ہے۔ امریکہ میں تقریباً 29,000 مریضوں نے یہ دوا حاصل کی ہے۔ ایف ڈی اے کے مطابق لوگوں پر دوا کے ردعمل میں فرق ہو سکتا ہے۔ اس کا انحصار فرد کی صحت، جینز اور دیگر عوامل پر ہے۔ ایف ڈی اے کے مطابق پہلے تین مہینوں میں ہر ماہ، پھر چھ ماہ اور پھر نو ماہ کے بعد دوبارہ بلڈ ٹیسٹ کرائیں۔ اگر ڈاکٹر دوا روکنے کا مشورہ دے تو اس کا استعمال فوراً بند کر دیں۔
مینوپاز کی میڈیسن ویوزہ کو 2023 میں منظور کیا گیا۔ ایف ڈی اے نے ستمبر میں اس کے بارے میں پہلی بار انتباہ جاری کیا تھا۔