Vinkmag ad

ہارٹ اٹیک سے بچنے کے لیے ناشتے میں کیا کھانا مفید ہے؟

ہارٹ اٹیک سے بچنے کے لیے ناشتے میں کیا کھانا مفید ہے- شفا نیوز

ناشتہ دل کی صحت کے لیے بہت اہم ہوتا ہے۔ تاہم ہارٹ اٹیک سے بچنے کے لیے یہ بھی اہم ہے کہ آپ ناشتے میں کیا کھاتے ہیں۔ یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔ اس میں ناشتے کے دوران لی جانے والی کیلوریز کے اثرات کا موازنہ دن بھر استعمال کی جانے والی کیلوریز اور غذائی اشیاء سے کیا گیا۔ جرنل آف نیوٹریشن، ہیلتھ اینڈ ایجنگ میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں کچھ دلچسپ چیزیں سامنے آئیں۔ نتائج کے مطابق پروٹین، فائبر، چکنائی اور کچھ غذائی اجزا پر مشتمل ناشتے سے ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

تحقیق میں 383 افراد کو شامل کیا گیا۔ ان کی عمریں 55 سے 75 سال کے درمیان تھیں اور وہ موٹاپے کے شکار تھے۔ ان میں میٹابولک سنڈروم کا خطرہ بڑھانے والے کم از کم تین عوامل موجود تھے۔ ان افراد کو تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔ ایک گروپ دن بھر کی 20 فیصد سے کم کیلوریز ناشتے سے حاصل کرتا تھا۔ دوسرے گروپ کے افراد ناشتے کے ذریعے 20 سے 30 فیصد کیلوریز لیتے تھے۔ ناشتے سے 30 فیصد سے زائد کیلوریز حاصل کرنے والے لوگ تیسرے گروپ میں شامل کیے گئے۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ 20 سے 30 فیصد کیلوریز والے گروپ کے افراد کا وزن دیگر کے مقابلے میں کم تھا۔ ان کی کمر کا حجم دیگر سے 2 سے 4 فیصد کم تھا۔ خون میں چکنائی 9 سے 18 فیصد کم جبکہ مفید کولیسٹرول کی سطح 4 سے 8 فیصد زیادہ تھی۔

محققین کے مطابق ہارٹ اٹیک سے بچنے کے لیے ناشتے میں دلیہ، انڈے، دہی اور تازہ پھلوں کا استعمال فائدہ مند ہے۔ چینی سے بنی اشیاء اس حوالے سے منفی اثرات مرتب کرتی ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

پاکستان میں پولیو مہم، جاپان کی طرف سے مالی معاونت کا اعلان

Read Next

اپنا کی مدد سے جینیاتی لیبارٹری اور مصنوعی ذہانت مرکز کا قیام

Leave a Reply

Most Popular