Vinkmag ad

ماحولیات کے لیے خطرناک دو کیمیکلز پر پابندی

ماحولیات کے لیے خطرناک دو کیمیکلز پر پابندی- شفا نیوز

امریکہ میں ماحولیات کے لیے خطرناک دو کیمیکلز پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ انوائرومینٹل پروٹیکشن ایجنسی (ای پی اے) کی طرف سے ٹرائی کلورو ایتھیلین (ٹی سی ای) اور پرکلورو ایتھیلین (پی سی ای) پر پابندی کا سبب ان کا مضر صحت ہونا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ کیمیکلز کینسر سمیت متعدد امراض کا سبب بن سکتے ہیں۔

ٹی سی ای گھروں اور صنعتوں میں دھاتوں کی صفائی اور پینٹ میں استعمال ہوتا ہے۔ یہ بڑے پیمانے پر پانی کی آلودگی کا سبب بنتا ہے۔ امریکہ میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد اس کا حامل پانی استعمال کرتی ہے۔ ای پی اے نے اس کے استعمال کو ایک سال میں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی ای ڈرائی کلیننگ اور دھاتوں کی صفائی میں استعمال ہوتا ہے۔ اس کے بھی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اسے 10 سال میں مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ماہرین نے ماحولیات کے لیے خطرناک کیمیکلز پر پابندی کو سراہا ہے۔ ان کے مطابق یہ اقدام لوگوں کی صحت اور ماحول دونوں کی حفاظت کا سبب بنے گا۔ ای پی اے کے مطابق ان کیمیکلز کے محفوظ متبادل موجود ہیں اور کئی صنعتیں ان کا استعمال شروع کر چکی ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

دواؤں کی قلت کے باعث کرم میں 29 بچے جاں بحق

Read Next

پاکستان میں پولیو مہم، جاپان کی طرف سے مالی معاونت کا اعلان

Leave a Reply

Most Popular