Vinkmag ad

ایک اور میڈ ان پاکستان وینٹی لیٹر کی منظوری

ایک اور میڈ ان پاکستان وینٹی لیٹر کی منظوری- شفا نیوز

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے ایک اور میڈ ان پاکستان وینٹی لیٹر کی منظوری دے دی ہے۔ "انووینٹ” نامی وینٹی لیٹر نے کلینیکل آزمائشیں کامیابی سے مکمل کر لی ہیں۔ اسے خاص طور پر بزرگ مریضوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ڈریپ ذرائع کے مطابق اس کی مدتِ استعمال پانچ سال ہے۔ باضابطہ رجسٹریشن کے بعد ایسینس انڈسٹریز کو لائسنس جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈریپ کے سی ای او ڈاکٹر عاصم رؤف کے مطابق میڈ ان پاکستان ادویات اور طبی آلات ہماری ترجیح ہے۔ یہ وینٹی لیٹرز برآمد بھی کیے جائیں گے جس سے پاکستان کی معیشت کو فائدہ ہو گا۔ ان کے مطابق پاکستان کی دوا ساز صنعت نئے دور میں داخل ہو چکی ہے۔ زندگی بچانے والی مشینیں پاکستان کی عالمی سطح پر پہچان بنیں گی۔

2021 میں مقامی طور تیار کردہ ایک آئی سی یو وینٹی لیٹر "آئی-لائیو” کو رجسٹر کیا گیا تھا۔ اسے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے تیار کیا تھا۔ ماہرین کے مطابق  ایک اور میڈ ان پاکستان وینٹی لیٹر کی منظوری اس میدان میں نئی پیش رفتوں کا سبب بنے گی۔

Vinkmag ad

Read Previous

ویٹ لاس میڈیسن سے کاسمیٹک سرجری کی مقبولیت میں اضافہ

Read Next

دواؤں کی قلت کے باعث کرم میں 29 بچے جاں بحق

Leave a Reply

Most Popular