اوزیمپک شوگر کنٹرول کے علاوہ وزن کم کرنے میں بھی معاون ہے۔ تاہم اس ویٹ لاس میڈیسن سے کاسمیٹک سرجری کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ وزن کم کرنے والی ادویات میں اوزیمپک اور دیگر جی ایل پی-1 شامل ہیں۔ یونیورسٹی آف الینوائے کے کلینیکل اسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر سٹیون ڈائین اس بدلتے رجحان کی تائید کرتے ہیں۔
2022 میں اوزیمپک اور وگووی کو ویٹ لاس میڈیسن کے طور پر منظور کیا گیا۔ انہیں استعمال کرنے والوں میں سینے اور پیٹ کی سرجریز کرانے کی شرح میں بالترتیب 30 اور 37 فیصد اضافہ ہوا۔ اسی عرصے میں اوپری بازو کی سرجریز میں 23 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا۔
لیاہ رے رسل (Leah Rae Russell) نے میڈیسن کی مدد سے 200 پاؤنڈ وزن کم کیا۔ تاہم انہیں لٹکی ہوئی اضافی جلد کی وجہ سے مشکلات کا سامنا تھا۔ انہوں نے چھاتی اور پیٹ سے تین پاؤنڈ اضافی کھال ہٹانے کے لیے سرجری کرائی۔ ان کے بقول اس سے نہ صرف ان کی خود اعتمادی میں اضافہ ہوا بلکہ صحت کے مسائل بھی حل ہوئے۔