Vinkmag ad

سال کی آخری انسدادِ پولیو مہم، والدین سے تعاون کی اپیل

سال کی آخری انسدادِ پولیو مہم، عوام سے تعاون کی اپیل- شفا نیوز

پاکستان میں سال کی آخری انسدادِ پولیو مہم  کا آغاز ہو گیا ہے۔ سات روزہ ملک گیر مہم میں 4 کروڑ 40 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ وزیراعظم کے فوکل پرسن نے والدین سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 63 ہو چکی ہے۔ بلوچستان سب سے متاثرہ صوبہ ہے جہاں 26 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ میں 17 کیسز سامنے آئے ہیں۔

ملک بھر میں 4 لاکھ پولیو ورکرز 143 اضلاع میں گھر گھر جا کر قطرے پلائیں گے۔ سندھ میں 1 کروڑ 60 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ صوبے میں 80,000 ورکرز مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ سیکیورٹی کے لیے 15,000 اہلکار بھی تعینات ہیں۔

ضلع بہاولپور میں 8 لاکھ 20 ہزار بچوں کی ویکسی نیشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس مہم میں 3,276 موبائل ٹیمیں، 195 فکسڈ ٹیمیں اور 136 ٹرانزٹ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ضلع وہاڑی میں 6 لاکھ 40 ہزار سے زائد بچوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے لیے 2,374 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ شمالی وزیرستان میں 609 ٹیمیں 1 لاکھ 40 ہزار بچوں کو قطرے پلائیں گی۔ 2,023 پولیس اہلکار مہم کی حفاظت کے لیے تعینات ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں سال کی آخری انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ انہوں نے پولیو کے خاتمے کے لیے صوبائی حکومتوں اور عالمی شراکت داروں کے تعاون پر زور دیا۔ ویکسی نیشن سے محروم رہ جانے والے بچوں کے والدین 1166 پر رابطہ کریں۔

پولیو اعصابی نظام کو متاثر کر کے فالج یا موت کا سبب بن سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ویکسینیشن ہی واحد مؤثر طریقہ ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

سیرپ کی غیر اخلاقی تشہیر پر ڈریپ کی وارننگ

Read Next

الٹرا پروسیسڈ غذائیں قبل از وقت بڑھاپے کا ایک سبب

Leave a Reply

Most Popular