Vinkmag ad

میٹھے مشروبات صحت کے لیے زیادہ خطرناک

میٹھے مشروبات صحت کے لیے زیادہ خطرناک – شفا نیوز

مختلف قسم کی میٹھی اشیاء کا صحت پر مختلف اثر ہو سکتا ہے۔ یہ انکشاف ایک حالیہ تحقیق میں سامنے آیا ہے۔ اس کے مطابق میٹھے مشروبات دل کی بیماریوں کے خطرے کو نسبتاً زیادہ بڑھاتے ہیں۔ دوسری طرف کیک اور بسکٹ وغیرہ میں اس کے مقابلے میں خطرہ کم ہے۔ تحقیق سویڈن کی لنڈ یونیورسٹی کی محققہ سوزین جانزی نے کی۔

سٹڈی میں 1997 سے 2009 تک 70,000 افراد کی غذائی عادات اور طرز زندگی کا جائزہ لیا گیا۔ 2019 تک ان میں دل کی بیماریوں مثلاً ہارٹ اٹیک ، فالج اور دل فیلئیر کی رپورٹیں حاصل کی گئیں۔ اس میں تین قسم کی چینی کے استعمال کا تجزیہ کیا گیا۔ ان میں میٹھے مشروبات، میٹھے پکوان اور چائے یا کافی میں چینی شامل تھے۔

نتائج سے علم ہوا کہ میٹھے مشروبات زیادہ پینے والوں میں امراض قلب کا خطرہ زیادہ تھا۔ بیکڈ اشیاء استعمال کرنے والوں میں یہ خطرہ نسبتاً کم تھا۔ حیرت انگیز طور پر جو افراد کم چینی استعمال کرتے تھے، ان میں دل کی بیماری کا خطرہ سب سے کم نہیں تھا۔

ماہرین کے مطابق میٹھے مشروبات کا استعمال کم کرنا دل کی بیماریوں کا خطرہ کم کر سکتا ہے۔ اس کے لیے چینی سے مکمل پرہیز کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے مطابق خواتین کو روزانہ چھ چمچ اور مردوں کو نو چمچ سے زیادہ چینی استعمال نہیں کرنی چاہیے۔ تحقیق کو "فرنٹیئرز ان پبلک ہیلتھ” نامی جریدے میں شائع کیا گیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

سکول میں بچے کے ساتھ ماں کا بھی داخلہ لازمی

Read Next

اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال نے صحت تحفظ کارڈ جاری کر دیا

Leave a Reply

Most Popular