Vinkmag ad

سکول میں بچے کے ساتھ ماں کا بھی داخلہ لازمی

سکول میں بچے کے ساتھ ماں کا بھی داخلہ لازمی۔ شفانیوز

کراچی کے علاقے لیاری میں مدر چائلڈ ٹراما انفورمڈ سکول اپنی نوعیت کا منفرد ادارہ ہے۔ اس کی خاص بات سکول میں بچے کے ساتھ ماں کا داخلہ بھی لازمی ہونا ہے۔ یہاں بچوں کے ساتھ ماؤں کی ذہنی صحت پر بھی کام کیا جاتا ہے۔ سکول کی بنیاد سبینہ کھتری نے رکھی۔ وہ خود بھی بچپن میں والدہ سے علیحدگی کے صدمے سے گزر چکی ہیں۔

سبینہ کے مطابق لیاری کے بچوں کو غربت، جرائم اور گینگ وار کے اثرات کا سامنا رہا ہے۔ ان حالات نے ان کی ذہنی صحت پر بھی گہرا اثر ڈالا ہے۔ یہ سکول ماؤں کو ایک خاص ماحول فراہم کرتا ہے۔ اس میں وہ اپنے تلخ ماضی سے نکل کر بہتر ماحول میں رہتی اور نئی چیزیں سیکھتی ہیں۔ سکول میں بچوں اور ماؤں کے لیے مختلف تھیراپی سیشنز کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

سکول میں بچے کے ساتھ ماں کا بھی داخلہ ایک منفرد تعلیمی ماڈل ہے۔ یہ نہ صرف تعلیم بلکہ ذہنی صحت پر بھی زور دیتا ہے۔ سبینہ کے مطابق یہ سکول ایک ماں کا دوسری ماں کے لیے تحفہ ہے۔ یہاں وہ اپنے بچوں کے ساتھ مل کر اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہیں۔ لیاری جیسے علاقے میں یہ سکول زندگیاں بدلنے کا سبب بن رہا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ایکٹینک کیراٹوسز: ایک جلدی بیماری

Read Next

میٹھے مشروبات صحت کے لیے زیادہ خطرناک

Leave a Reply

Most Popular