Vinkmag ad

سندھ میں بزرگ شہریوں کے لیے ہیلتھ کارڈ جاری

سندھ میں بزرگ شہریوں کے لیے ہیلتھ کارڈ جاری- شفا نیوز

حکومت سندھ نے بزرگ شہریوں کے لیے ہیلتھ کارڈ جاری کر دیا ہے۔ سندھ سینیئر سیٹیزن کارڈ سے  60 سال سے زائد عمر کے 3.7 ملین افراد مستفید ہو سکیں گے۔ سندھ میں بزرگ شہریوں کے لیے یہ سہولت 35,000 سے 40,000 روپے آمدنی والے افراد کے لیے ہو گی۔ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے پانچ لاکھ روپے تک کی طبی انشورنس مفت ہوگی۔ کارڈ ہولڈرز بہترین ہسپتالوں میں علاج کروا سکیں گے۔ پروگرام نادرا  کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔ سکیم کا افتتاح سماجی بہبود کے صوبائی وزیر میر طارق علی خان تالپور نے کیا۔

صوبائی وزیر کے مطابق سندھ میں بزرگ شہریوں کے لیے ہیلتھ کارڈ ایک بڑی پیش رفت ہے۔ اس سے انہیں طبی سہولیات، سفر میں آسانی، اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ تقریب سے ان کے علاوہ نادرا سندھ کے ڈائریکٹر جنرل احتشام شاہد نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارڈ بزرگوں کے لیے مصدقہ شناخت کے طور پر کام کرے گا۔ اس سے انہیں طبی سہولیات تک رسائی میں آسانی ہو گی۔

Vinkmag ad

Read Previous

اسلام آباد کے نجی ہسپتال کو کڈنی ٹرانسپلانٹ فوری روکنے کا حکم

Read Next

ہیلتھ کوریج میں اسلام آباد پہلے، پنجاب دوسرے نمبر پر

Leave a Reply

Most Popular