Vinkmag ad

ویئر ایبل ٹیکنالوجی سے ہیلتھ مانیٹرنگ کتنی محفوظ؟

ویئر ایبل ٹیکنالوجی سے ہیلتھ مانیٹرنگ کتنی محفوظ- شفا نیوز

دنیا بھر میں ہیلتھ مایٹرنگ کے لیے ویئر ایبل ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھ رہا ہے۔ اس میں سمارٹ واچ سرِفہرست ہے۔ اس طرح کی مصنوعات ورزش کی روٹین، جسمانی درجہ حرارت، دل کی دھڑکن، ماہواری اور نیند کی عادات کو درست انداز سے ریکارڈ کرنے کا دعویٰ کرتی ہیں۔ برطانوی سیکریٹری ہیلتھ نے این ایچ ایس کے مریضوں کو یہ ٹیکنالوجی دینے کی تجویز دی ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ وہ اپنی علامات کا ریکارڈ رکھ سکیں۔ تاہم بہت سے ڈاکٹر ڈیٹا کے ریکارڈ کے بارے میں محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

ڈاکٹر ہیلن سیلسبری آکسفورڈ میں بطور جرنل فزیشن کام کرتی ہیں۔ ان کے مطابق ویئر ایبل ٹیکنالوجی مفید چیز ہے، تاہم اس کے کچھ منفی اثرات بھی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ ان سے ہم لوگوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں کہ وہ ہر چیز کو ہر وقت مانیٹر کرتے رہیں، بجائے اس کے کہ بیمار ہونے پر ڈاکٹر کے پاس جائیں۔ سنگین امراض میں ان پر مکمل اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔  معیاری پریکٹس یہی ہے کہ دل کی دھڑکن کو کلائی سے یا براہ راست دل سے شمار کیا جائے۔ اگر اسے انگلی سے جانچا جائے تو اس بات کا امکان ہے کہ ریڈنگ درست نہ آئے۔ کئی دفعہ ان ڈیوائسز پر دل کی دھڑکن کا ریکارڈ زیادہ آتا ہے۔ پہنی جانے والی ڈیوائسز کی حرکت بھی ان پر اعتماد کو کم کرتی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

چین سے کینسر کے علاج کی جدید مشینری لانے کا فیصلہ

Read Next

 ایچ آئی وی پازیٹو کو ایڈز بننے سے روکا جا سکتا ہے، ماہرین

Leave a Reply

Most Popular