Vinkmag ad

ہسپتالوں کو میتیں فوری حوالے کرنے کی ہدایت

ہسپتالوں کو میتیں فوری حوالے کرنے کی ہدایت- شفا نیوز

اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی نے ہسپتالوں کو بقایا جات کی بنیاد پر میتیں روکنے سے منع کر دیا ہے۔ ہسپتالوں کو میتیں فوری طور پر لواحقین کے حوالے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس فیصلے کا مقصد غمزدہ خاندانوں کی مالی اور جذباتی مشکلات کم کرنا ہے۔

ہسپتالوں کی جانب سے میتوں کو بقایا بلوں کی ادائیگی تک روکنے کی شکایات مسلسل موصول ہو رہی تھیں۔ اس سے لواحقین کو تدفین کے انتظامات کے ساتھ ساتھ مالی دباؤ کا بھی سامنا کرنا پڑتا تھا۔ یہ مسئلہ خاص طور پر نجی ہسپتالوں میں زیادہ عام تھا۔ اتھارٹی نے اسے مریضوں کے حقوق اور اخلاقی اصولوں کے منافی قرار دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کسی بھی مریض کی میت کو روکنے یا قبضے میں رکھنے سے گریز کیا جائے۔

ہسپتالوں کو میتیں روکنے سے منع کرنے کے اعلان کو عوام کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ شہریوں نے اسے غمزدہ خاندانوں کے لیے بڑی راحت قرار دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مریضوں کے اچانک انتقال یا طویل بیماری کے بعد خاندانوں کو فوری طور پر تدفین کے انتظامات کرنا پڑتے ہیں۔ اس دوران بلوں کی ادائیگی کا دباؤ مزید مشکلات پیدا کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق نجی ہسپتال اس سے مالی مشکلات کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اس سے نپٹنے کے لیے انہیں پائیدار مالی ماڈل اپنانا ہوگا۔

Vinkmag ad

Read Previous

شوگر کی دوا اوزمپیک ویٹ لاس میں بھی مؤثر

Read Next

فارمولا ملک کیس: درخواست مسترد، بریسٹ فیڈنگ قانون برقرار

Leave a Reply

Most Popular