Vinkmag ad

برطانیہ میں دن کے اوقات میں برگر، مفنز کے اشتہارات دکھانے پر پابندی

برطانیہ میں دن کے اوقات میں برگر، مفنز کے اشتہارات دکھانے پر پابندی - شفا نیوز

ماہرین صحت کے مطابق جنک فوڈ کا زیادہ استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ اس کے پیش نظر برطانیہ میں دن کے اوقات میں جنک فوڈز کے اشتہارات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ ان فوڈز میں برگر، مفنز گرانولا اور میوسلی نمایاں ہیں۔ یہ فیصلہ بچوں میں بڑھتے ہوئے موٹاپے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ نئے قوانین کے مطابق یہ اشتہارات رات 9 بجے کے بعد نشر کیے جا سکیں گے۔

نیشنل ہیلتھ سروس کے مطابق برطانوی بچوں میں موٹاپے کی شرح تشویشناک حد تک بڑھ چکی ہے۔ وہاں 4 سال کا ہر 10 واں بچہ اس کا شکار ہے۔ اس کےعلاوہ پانچ سال کے ہر پانچویں بچے کے دانت بھی خراب ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس اقدام سے سالانہ تقریباً 20 ہزار بچوں کو موٹاپے سے بچایا جا سکے گا۔ اس اقدام کا مقصد بچوں کو غیر صحت مند کھانوں کی طرف راغب ہونے سے روکنا ہے۔

ماہرین صحت نے برطانیہ میں دن کے اوقات میں جنک فوڈز کے اشتہارات پر پابندی کو سراہا ہے۔ انہوں نے اسے بچوں کی صحت بہتر بنانے کی سمت میں اہم قدم قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ قانون اگلے سال اکتوبر سے لاگو ہوگا۔

Vinkmag ad

Read Previous

دیہی نگہداشت صحت: پاکستان میں اے آئی پر مبنی منصوبہ پیش

Read Next

پاکستان میں 60 فیصد سے زائد اموات کا سبب غیر متعدی امراض ہیں: ڈبلیو ایچ او

Leave a Reply

Most Popular