Vinkmag ad

دیہی نگہداشت صحت: پاکستان میں اے آئی پر مبنی منصوبہ پیش

دیہی نگہداشت صحت: پاکستان میں اے آئی پر مبنی منصوبہ پیش- شفا نیوز

چینی گاریہ گروپ نے پاکستان میں دیہی نگہداشت صحت کی بہتری کے لیے اے آئی پر مبنی منصوبہ پیش کیا ہے۔ منصوبہ گروپ کی سربراہ سکارلیٹ نے پیش کیا۔ 

منصوبے کے لیے مصنوعی ذہانت اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ سے مدد لی جائے گی۔ اس کی ایک اہم بات پورٹیبل ڈائگناسٹک مشین ہے جو سات سے آٹھ بیماریوں کی فوری تشخیص کر سکتی ہے۔ یہ مریضوں کے لیے سفری اخراجات کم کرنے اور صحت کی سہولیات تک رسائی کو آسان بنائے گی۔ مزید برآں ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے مریضوں، ڈاکٹروں اور میڈیکل سٹورز کے درمیان براہِ راست رابطہ ممکن ہو سکے گا۔

یہ منصوبہ انڈونیشیا میں کامیابی سے چل رہا ہے۔ اس کی مدد سے مریضوں کی یومیہ تشخیص کی تعداد 8 سے بڑھ کر 37 تک پہنچ گئی۔ اس سے ڈاکٹروں کی آمدنی میں بھی نمایاں اضافہ ہوا۔ سکارلیٹ کے مطابق یہ کم لاگت اور مؤثر منصوبہ ہے جو دیہی نگہداشت صحت میں بڑی تبدیلیوں کا سبب بنے گا۔

Vinkmag ad

Read Previous

ذیابیطس اور جان بچانے والی 8 ادویات پر پابندی عائد

Read Next

برطانیہ میں دن کے اوقات میں برگر، مفنز کے اشتہارات دکھانے پر پابندی

Leave a Reply

Most Popular