Vinkmag ad

پاکستان میں 2 لاکھ افراد ایچ آئی وی/ایڈز کے شکار

پاکستان میں 2 لاکھ افراد ایچ آئی وی/ایڈز کے شکار- شفانیوز

بین الاقوامی اداروں کے مطابق تقریباً چار کروڑ افراد ایچ آئی /ایڈز کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ پاکستان میں 2 لاکھ افراد ایچ آئی وی/ایڈز کے شکار ہیں۔ یہ تعداد 15 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کی ہے۔ کل دو لاکھ 10 ہزار افراد میں سے 41 ہزار خواتین اور ایک لاکھ 70 ہزار مرد ہیں۔ 15سال سے کم عمر ایچ آئی وی پازیٹو افراد کی تعداد 4600 ہے۔

2023 میں دنیا بھر میں تین لاکھ 60 ہزار افراد ایڈز کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔ پاکستان میں 2 لاکھ افراد میں سے 11 سے 13 ہزار لوگ اس مرض کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے۔

ایڈز غیر محفوظ جنسی تعلقات، استعمال شدہ سرنجوں کے استعمال اور غیر محفوظ انتقال خون سے پھیلتا ہے۔ یہ ایڈز کے مریضوں کے ساتھ عام میل جول سے نہیں پھیلتا۔ اگر ابتدائی مرحلے میں علاج کروا لیا جائے تو اس کے دوسروں تک منتقلی کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

ایچ آئی وی/ ایڈز

Read Next

ذہنی امراض کی دواؤں کے خواتین پر ممکنہ ضمنی اثرات پر نئی تحقیق

Leave a Reply

Most Popular