Vinkmag ad

خراب وینٹی لیٹرز اور ادویات کی خریداری میں تاخیر پر 18 ہسپتالوں کی سرزنش

خراب وینٹی لیٹرز اور ادویات کی خریداری میں تاخیر-شفا نیوز

پنجاب کے محکمہ صحت نے صوبے کےچھ ٹیچنگ ہسپتالوں کو وارننگ لیٹرز جاری کیے ہیں۔ ان سرکاری مراسلوں میں خراب وینٹی لیٹرز اور ادویات کی خریداری میں تاخیر کو موضوع بنایا گیا ہے۔ ان ہسپتالوں کے آئی سی یوز میں 545 میں سے 184 وینٹی لیٹرز خراب پائے گئے۔ دیگر 12 ہسپتال ادویات اور طبی آلات کی خریداری کا عمل مکمل کرنے میں ناکام رہے۔

تفصیلات کے مطابق میو ہسپتال لاہور میں 170 میں سے 42 وینٹی لیٹرز خراب ہیں۔ علامہ اقبال میموریل ہسپتال سیالکوٹ میں 34 میں سے 25، ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں 71 میں سے 20، لاہور جنرل ہسپتال میں 129 میں سے 47، سروسز ہسپتال لاہور میں 99 میں سے 46 اور راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 42 میں سے 4 وینٹی لیٹرز کام نہیں کر رہے۔

ادویات اور طبی آلات کی خریداری کے لیے 2021 میں سالانہ خریداری کیلنڈر جاری کیا گیا۔ ہسپتالوں کی جانب سے اس پر عمل درآمد نہ ہونے پر گہری تشویش ظاہر کی گئی۔ اس ضمن میں سیکریٹری صحت نے میو کینسر کیئر ہسپتال، جناح ہسپتال، سر گنگا رام ہسپتال، جناح برن سینٹر، گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ، لیڈی ایچی سن ہسپتال، ڈی جی خان کے انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی، گوجرانوالہ میڈیکل کالج ہسپتال، فیصل آباد کے چلڈرن ہسپتال، ملتان کے پاک اٹالین برن سینٹر، ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال اور گورنمنٹ میان منشی ٹیچنگ ہسپتال کے سربراہان کو خطوط جاری کیے ہیں۔

وارننگ لیٹرز میں کہا گیا کہ خراب وینٹی لیٹرز اور ادویات کی خریداری میں تاخیر ایک ایک سنگین معاملہ ہے۔ اگر ادویات اور طبی آلات مریضوں کو دستیاب نہ ہوئے تو ان اداروں کے سربراہان اس کے ذمہ دار ہوں گے۔

Vinkmag ad

Read Previous

سندھ میں ایڈز/ ایچ آئی وی کے 2500 کیسز رپورٹ

Read Next

پنجاب میں پیار ی بیٹی کے نام سے پورٹل اور ہیلپ لائن کا آغاز

Leave a Reply

Most Popular