تازہ ترین: بیماری کی تشخیص کے مقابلے میں اے آئی چیٹ بوٹس نے ڈاکٹروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یہ بات ایک حالیہ تحقیق میں سامنے آئی ہے۔ ریسرچ بوسٹن کے میڈیکل سینٹر کے ماہر ڈاکٹر روڈمن کی نگرانی میں ہوئی۔ ان کے مطابق مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹس ڈاکٹروں سے بہتر کارکردگی دکھاتے ہیں۔ یہ اس صورت میں بھی ہے جب ڈاکٹر خود بھی اس کا استعمال کر رہا ہو۔
تحقیق میں ڈاکٹروں کو چیٹ بوٹ کے ساتھ روایتی وسائل فراہم کیے گئے۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ ان کی کارکردگی ان ڈاکٹروں سے معمولی بہتر رہی جن کی بوٹ تک رسائی نہیں تھی۔ اس کے علاوہ اے آئی چیٹ بوٹس اکیلے بھی مرض کی تشخیص میں ڈاکٹروں سے بازی لے گئے۔
نتائج کے مطابق چیٹ بوٹ نے طبی کیفیات کی تشخیص میں 90 فیصد اوسط سکور حاصل کیا۔ اس کے مقابلے میں چیٹ بوٹ استعمال کرنے والے ڈاکٹروں کا اوسط سکور 76 فیصد تھا۔ جن ڈاکٹروں کی رسائی چیٹ بوٹ تک نہیں تھی ان کا اوسط سکور 74 فیصد رہا۔