Vinkmag ad

روزانہ ایک گرام نمک کم کرنے کے فوائد

روزانہ ایک گرام نمک کم کرنے کے فوائد- شفا نیوز

کھانوں میں نمک کے زیادہ استعمال سے بلڈ پریشر بڑھ سکتا ہے۔ یہ دل کے دورے اور فالج کا سبب بنتا ہے۔ اس لیے ماہرین صحت اس کا استعمال محدود کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ ایک ریسرچ کے مطابق روزانہ ایک گرام نمک کم کرنے سے بھی بہت فرق پڑتا ہے۔

ماہرین کےمطابق روزانہ ایک گرام نمک کم کرنے سے 2030 تک 90 لاکھ لوگوں کو سٹروک اور ہارٹ اٹیک سے بچایا جاسکتا ہے۔ اس سے ان امراض کی وجہ سے ہونے والی 40 لاکھ جانیں بھی بچائی جا سکتی ہیں۔ تحقیق کوئین میری یونیورسٹی لندن کے سائنسدانوں نے کی ہے۔ یہ بی ایم جے نیوٹریشن پریونشن اینڈ ہیلتھ جرنل میں شائع ہوئی ہے۔

2022 میں شائع ہونے والی تحقیق میں چین کا ہیلتھ ڈیٹا استعمال کیا گیا۔ وہاں دنیا میں سب سے زیادہ نمک کھایا جاتا ہے۔ یہ مقدار کم و بیش 11 گیارہ گرام روزانہ ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے نمک کے استعمال کی مقدار صرف پانچ گرام روزانہ مقرر کی ہے۔

چینی حکومت نے "صحت مند چائنا 2030” کے عنوان سے ایک منصوبہ شروع کیا ہے۔ اس کا مقصد اپنے شہریوں کی صحت بہتر بنانا اور غذائی عادات سے متعلق اموات کم کرنا ہے۔ حکومت جس شعبے میں بہتری چاہتی ہے، اس میں نمک کا استعمال بھی شامل ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

30 لاکھ پاکستانی پاؤں کے السر کے شکار

Read Next

ایک کروڑ پاکستانی بچوں کو سموگ سے شدید خطرہ ہے، یونیسف

Leave a Reply

Most Popular