Vinkmag ad

سموگ سے مقابلے کے لیے وار روم قائم

سموگ سے مقابلےکے لیے وار روم قائم- شفا نیوز

تازہ ترین: پنجاب، خصوصاً لاہور میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے سموگ سے مقابلے کے لیے وار روم  قائم کیا ہے۔ اس میں زراعت، سپارکو، ایل ڈبلیو ایم سی، ماحولیات، بلدیاتی حکومت اور ٹرانسپورٹ کے نمائندے شامل ہیں۔ اس اقدام کا مقصد مؤثر اقدامات کے لیے بہتر رابطہ اور معلومات کا تبادلہ ہے۔ سموگ وار روم کمیٹی موسمیاتی پیش گوئی اور ہوا کے معیار کا جائزہ بھی لے گی۔ وہ روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ افسران کی کارکردگی کی نگرانی کرے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اس سے سموگ کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ ہوا کے معیار کا انڈیکس7 اور 8 نومبر کو 600 سے 700 کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ بھارت سے سموگ سے بھری ہوائیں مشرق سے مغرب کی طرف 4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ ان سے لاہور اور پاکستان کے قریبی علاقے متاثر ہو رہے ہیں۔

سموگ سے مقابلے کے لیے وار روم قائم ہونا معاملے کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے شہریوں کو اگلے تین دن انتہائی احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔ ان کے مطابق ماسک کا استعمال لازمی ہے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے۔ فصلوں کی باقیات کو جلانا اس موقع پر "آگ میں ایندھن ڈالنے” کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی خلاف ورزی کی اطلاع 1373 ہیلپ لائن یا گرین ایپ کے ذریعے دی جائے۔

Vinkmag ad

Read Previous

بچوں کے ساتھ زیادتی، پاکستان کا نام انٹرنیشنل ڈیٹابیس میں شامل

Read Next

17 بیماریوں کے لیے نئی ویکسین کی فوری ضرورت ہے، ڈبلیو ایچ او

Leave a Reply

Most Popular