Vinkmag ad

51 فیصد پاکستانی اینٹی بائیوٹکس ازخود استعمال کرتے ہیں

51 فیصد پاکستانی اینٹی بائیوٹکس ازخود استعمال کرتے ہیں- شفا نیوز

وفاقی وزارتِ صحت کے مطابق 51 فیصد پاکستانی اینٹی بائیوٹکس ازخود استعمال کرتے ہیں۔ وزارت کی طرف سے یہ بات قومی اسمبلی میں ایک سوال کے جواب میں بتائی گئی۔ سوال کا تعلق اس خبر سے تھا کہ پاکستان زیادہ اینٹی بائیوٹکس استعمال کرنے والے چند ممالک میں شامل ہے۔

اسمبلی کو بتایا گیا کہ ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ (ڈرگ ریزسٹنس ٹائیفائیڈ)، ایم ڈی آر ٹی بی (ملٹی ڈرگ ریزسٹنس ٹی بی) اور کچھ دیگر امراض میں ان کا غیر ضروری استعمال زیادہ ہے۔ اس کا ایک سبب جعلی طبیب بھی ہیں۔ کوالیفائیڈ ڈاکٹرز بھی اس معاملے میں کوتاہی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ حکام کے مطابق پولٹری اور لائیو سٹاک تک میں ان کا بے دریغ استعمال ہو رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق اینٹی بائیوٹک ادویات کا بے تحاشہ استعمال اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس کا بڑا سبب ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ دوائیں جراثیم کے خلاف غیرمؤثر ہوتی چلی جا رہی ہیں۔ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو جراثیم بے قابو ہو جائیں گے۔

اگر 51 فیصد پاکستانی اینٹی بائیوٹکس بغیر نسخے کے استعمال کرتے ہیں تو یہ تشویش ناک صورت حال ہے۔ وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے نیشنل ایکشن پلان بنا لیا گیا ہے۔ اس ضمن میں وزارت تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے رہی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

گیسٹرو ایسوفیجیل ریفلکس ڈیزیز (گَرڈ): معدے کی تیزابیت

Read Next

آئی فون سے گلے کے سرطان کی تشخیص

Leave a Reply

Most Popular