Vinkmag ad

پاکستان ایک بار پھر ٹی بی کے نشانے پر  

پاکستان ایک بار پھر ٹی بی کے نشانے پر۔ شفا نیوز

ڈبلیو ایچ او کے مطابق ٹی بی دنیا بھر میں ایک بار پھر سر اٹھا رہی ہے۔ ادارے نے پاکستان کو ان پانچ ممالک میں شامل کیا ہے جہاں گزشتہ برس ٹی بی کے مریضوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ باقی چار ممالک بھارت، انڈونیشیا، چین اور فلپائن ہیں۔ دنیا بھر میں 10.8 ملین کیسز میں سے نصف سے زیادہ کا تعلق ان ممالک سے ہے۔ یوں پاکستان ایک بار پھر ٹی بی کے نشانے پر ہے۔ یہ بات ڈبلیو ایچ او کی "گلوبل ٹی بی رپورٹ 2024” میں بتائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس نئے تشخیص شدہ ٹی بی کیسز 8.2 ملین تک پہنچ گئے ہیں۔ یہ تعداد 2022 میں 7.5 ملین تھی۔ ٹی بی نے گزشتہ برس 1.25 ملین جانیں لی ہیں، جو 2023 میں متعدی بیماریوں کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ اس نے کووڈ- 19 کی وجہ سے اموات کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس کے مطابق ٹی بی ایک عالمی خطرہ ہے۔ انہوں نے اس ضمن میں پاکستان کا بھی بطور خاص ذکر کیا جہاں اس کے مریض بہت زیادہ ہیں۔ انہوں نے تمام ممالک سے کہا کہ وہ اس مرض کی روک تھام، تشخیص، اور علاج کی سہولیات کو وسعت دیں۔ دنیا سے ٹی بی کا مکمل خاتمہ اسی طرح کیا جا سکے گا۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق پاکستان ایک بار پھر ٹی بی کے نشانے پر ہے۔ یہ تشویش ناک صورت حال ہے جس پر فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ملٹی ڈرگ ریذسٹنٹ ٹی بی بھی اس مرض کے خاتمے کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ یہ مرض کی شدید شکل ہے جس میں عام دوائیں غیر مؤثر ہوجاتی ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

کم اور ناقص نیند دماغ کو جلد بوڑھا کر سکتی ہے

Read Next

سرکاری شعبے میں پہلے کینسر ہسپتال کا سنگ بنیاد

Leave a Reply

Most Popular