تازہ ترین: پاکستانی فلموں کے معروف اداکار شفقت چیمہ شید شدید علیل ہو گئے ہیں۔ وہ اس وقت لاہور کے ایک نجی ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل ہیں۔ دماغ کی شریان میں خون جمنے کے باعث شفقت چیمہ کوما میں ہیں۔
اہل خانہ کے مطابق 62 سالہ اداکار کو کچھ عرصہ قبل دماغ کی شریان کی بیماری ہوئی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ شفقت چیمہ کوما میں ہیں اور یہ ہمارے لئے انتہائی مشکل وقت ہے۔ انہوں نے مداحوں سے اپیل ہے کہ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔
شفقت چیمہ نے 952 فلموں میں کام کیا ہے۔ لالی ووڈ انڈسٹری کی بہت سی فلموں میں ان کا کردار وِلن کا رہا ہے۔
Tags: شفقت چیمہ کوما میں