Vinkmag ad

ٹرانسپلانٹ کے لیے غیر رشتہ داروں سے اعضاء لینے کی اجازت

ٹرانسپلانٹ کے لیے غیر رشتہ داروں سے اعضاء لینے کی اجازت- شفا نیوز

تازہ ترین: خیبر پختونخوا میں ٹرانسپلانٹ کے لیے غیر رشتہ داروں سے اعضاء لینے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ صوبائی میڈیکل ٹرانسپلانٹیشن ریگولیٹری اتھارٹی (ایم ٹی آر اے) کے مطابق اس فیصلے کا مقصد غیر قانونی پیوندکاری کی روک تھام ہے۔

ایم ٹی آر اے  کے ایڈمنسٹریٹر پروفیسر آصف ملک کے مطابق اس اقدام سے اعضاء کی خرید و فروخت روکنے میں مدد ملے گی۔ اس کا مقصد ان مریضوں کو سہولت فراہم کرنا ہے جنہیں رشتہ داروں سے اعضاء نہیں مل پاتے۔

پروفیسر آصف ملک کا کہنا ہے کہ عطیہ ترجیحاً خونی رشتہ داروں سے ہی لینا چاہیے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ خونی رشتہ داروں کے اعضاء زیادہ مطابقت رکھتے ہیں۔ اس لیے وہ بہتر کام کرتے ہیں اور نتائج بہتر ہوتے ہیں۔

ٹرانسپلانٹ کے لیے غیر رشتہ داروں سے اعضا کا عطیہ خاص شرائط کے تحت ہی لیا جا سکتا ہے۔ ان میں عطیہ دہندہ کی رضامندی، تشخیصی کمیٹی کی سفارش، اور جان بچانے کے لیے پیوندکاری ضروری ہونا شامل ہیں۔ اتھارٹی نے ہدایت کی ہے کہ تمام تشخیصی کمیٹیاں ان اصولوں پر سختی سے عمل کریں۔

Vinkmag ad

Read Previous

10 ملین پاکستانی خواتین کو بریسٹ کینسر کا خطرہ

Read Next

جذباتی ذہانت

Leave a Reply

Most Popular