Vinkmag ad

10 ملین پاکستانی خواتین کو بریسٹ کینسر کا خطرہ

10 ملین پاکستانی خواتین کو بریسٹ کینسر کا خطرہ- شفا نیوز

تازہ ترین: پاکستان میں چھاتی کے سرطان کی شرح ایشیا میں سب سے زیادہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار پنک ربن کے سی ای او ڈاکٹر عمر آفتاب نے میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ 10 ملین پاکستانی خواتین بریسٹ کینسر کے خطرے سے دوچار ہیں۔ اس حوالے سے خواتین میں آگہی پھیلنے کی ضرورت بہت زیادہ ہے۔ ان کے مطابق اس پر گزشتہ 22 سالوں سے ایک مہم چل رہی ہے۔ اس کا مقصد خواتین میں جلد تشخیص کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

انہوں نے خواتین کو مشورہ دیا کہ اپنی صحت کو اولین ترجیح دیں۔ اگر چھاتی کے سرطان کا شبہ ہو تو بلاجھجک اور بروقت طبی مشورہ لیں۔ انہیں بروقت میموگرافی ضرور کرانی چاہیے۔ ان کے مطابق اب سرکاری ہسپتالوں میں بریسٹ کینسر کے علاج کی سہولیات دستیاب ہیں۔ لاہور میں بریسٹ کینسر کے علاج کے لیے الگ ہسپتال قائم کیا گیا ہے جہاں مفت تشخیص کی سہولت موجود ہے۔ ان کے مطابق دو ماہ میں ہسپتال میں سرجری اور کیمو تھیراپی کی سہولیات بھی دستیاب ہوں گی۔

10 ملین پاکستانی خواتین کا اس مرض کے خطرے کی زد میں ہونا تشویش ناک ہے۔ اس حوالے سے خواتین میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ تشخیص اور علاج کی سہولیات کو بڑھانا بھی ضروری ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

فوڈ پیکیجنگ پر صحت کے اثرات سامنے لکھے جائیں، ڈبلیو ایچ او

Read Next

ٹرانسپلانٹ کے لیے غیر رشتہ داروں سے اعضاء لینے کی اجازت

Leave a Reply

Most Popular